تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‏’مشتعل ہجوم کا سری لنکن شہری کو قتل کرنا شرمناک ہے‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کا سری لنکن شہری کو قتل کرنا شرمناک ‏ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مشتعل ہجوم کا سری لنکن پرانتھاکمارا کا قتل قابل مذمت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے ‏کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے۔

’سیالکوٹ واقعہ باعث شرم ہے، ذمہ داروں کو سزا ہوگی‘

قبل ازیں زیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام ‏میں لکھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون ‏کے مطابق سزا ہوگی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واقعے سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ‏سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں

دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں ‏تقریباً صبح 11 بجے واقعہ پیش آیا، پولیس کو بیس منٹ بعد ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -