تازہ ترین

سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے، عبد العلیم خان

لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی مشکل ترین حالات کا سامنا ہے،حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبے مشکل میں ہیں،مل جل کر سامنا کرنا ہوگا، بےجا تنقید کوئی حل نہیں ہے، حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔عبد العلیم خان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے لائق تحسین ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حالات بہتر کرنے کے لیے حکومت وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ہر شہری کو احتیاط کا دامن ہاتھ سےنہیں چھوڑنا ہوگا۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کا احساس کر رہے ہیں،سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے۔

پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ 19 سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 12723 ہوگئی۔

Comments