The news is by your side.

Advertisement

ہمیں مہذب قوم بننے کیلئے شاید 100 سال لگیں، اداکار افتخار ٹھاکر

لاہور : مشہور کامیڈین اداکار افتخار تحاکر نے کہا ہے کہ حکومتوں نے تنزلی کی جانب گامزن معاشرے کی اصلاح کے لئے فوری عملی اقدامات نہ کئے تو ہمارے پاس سوائے پچھتانے کے کچھ نہیں بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمیں مہذب قوم بننے میں شاید سو سال لگیں گے، بد قسمتی سے اس ملک میں تمام قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا او ر گزشتہ چند سالوں سے اسی وجہ سے گروہ جنم لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ یہاں جو بھی طاقتور طبقہ ہے وہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے اور بجائے اس کے حکومت کوئی اقدام کرے اسے دفاعی پوزیشن پر آنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ سے دنیا میں ہمارا کیا تاثر گیا ہے، اگر حکومتوں نے تنزلی کی جانب گامزن معاشرے کی اصلاح کے لئے فوری عملی اقدامات نہ کئے تو ہمارے پاس سوائے پچھتانے کے کچھ نہیں بچے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں