تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھکاری کی جھونپڑی سے لاکھوں روپے برآمد

نئی دہلی : پولیس کو ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہونے والی بھکاری کی جھونپڑی سے برآمد ہونے والی رقم کی گنتی پر 8 گھنٹے لگ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے گووندی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے بھکاری کی جھونپڑی میں داخل ہونے والے پولیس اہلکار دنگ رہ گئے۔

پولیس اہلکار مرنے والے شخص کے اہل خانہ کی تلاش میں جھونپڑی میں گئے تو سکوں اور نوٹوں کی صورت میں موجود پیسے دیکھ کر حیران رہ گئے جن کی مالیت 2 لاکھ روپے تھی۔

جھونپڑی سے برآمد ہونے والی رقم گننے میں پولیس اہلکاروں کو 8 گھنٹے کا وقت لگ گیا جبکہ پولیس کو 8 لاکھ 77 ہزار روپے بینک میں جمع کرانے کی رسید بھی ملی۔

ریلوے پولیس کو برادی چند آزاد کی جھونپڑی سے آدھار کارڈ، پی اے این کارڈ سمیت سینئر سٹیزن کارڈ بھی موصول ہوا جس پر راجستھان کا پتہ درج ہے۔

آزاد کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کچھ عرصہ قبل آزاد کے اہل خانہ بھی اس کے ساتھ ہی جھونپڑی میں رہائش پذیر تھے لیکن پھر وہ آزاد کو چھوڑ کر چلے گئے اور آزاد نے بھیک مانگنا شروع کر دی۔

Comments

- Advertisement -