The news is by your side.

Advertisement

‘تخمینہ تھا کہ آج تک کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار ہو سکتی ہے’

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہمارا تخمینہ تھا کہ آج تک پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 18ہزار سے تجاوز کرجائیں گے تاہم اللہ کاشکرہے اس وقت5 ہزار716کیسز ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں اچھےاقدامات اٹھائےگئےجس سےفائدہ ہواہے، ملک میں کیسزکم ہونےکامطلب یہ نہیں کہ ہم احتیاط نہ کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارا تخمینہ تھا کہ آج تک پاکستان میں 18ہزار سے کورونا وائرس کے کیسز تجاوز کرجائیں گے تاہم اللہ کاشکرہے اس وقت5 ہزار716کیسز ہیں، پاکستان میں کیسزکم ہوئےجواچھی بات ہےلیکن ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، ہمیں زیادہ سےزیادہ احتیاط کرناہوگی تاکہ کیسزکی تعدادبڑھ نہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کاروبار یا انڈسٹری کھول رہےہیں ان سےمتعلق ایس اوپیز بنائےہیں یہ ایس او پیز صوبوں کےساتھ بھی شیئر کیےہیں جن پرمکمل عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کے تحفظ اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں