The news is by your side.

Advertisement

’’جارج فلائیڈ کی ہلاکت، احتجاج کرنے کا فیصلہ ٹیم کا ہوگا‘‘

لندن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ ٹیم کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جارج فلائیڈ کی ہلاکت اور ’بلیک لائیوز میٹر‘ کی تحریک کا حصہ بننا ہے یا نہیں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے فیصلہ ٹیم پر چھوڑ دیا۔

ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں تمام نسلوں کے لیے مساوت کی ضرورت ہے، جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف اگر وہ احتجاج کرتے ہیں تو یہ پوری ٹیم کی منظوری سے ہوگا۔

مانچسٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جیسن ہولڈر نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں سے مشاورت کے بغیر وہ کوئی بات کرنا نہیں چاہتے، فٹبال کے کھلاڑی بھی جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کے لیے پہلے ہی آواز بلند کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیوسٹن : جارج فلائیڈ کی آخری رسومات، ہزاروں افراد کی شرکت

واضح رہے کہ چند روز قبل ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے مانچسٹر پہنچی تھی، دو ٹیسٹ میچز اولڈ ٹریفورڈ اور ایک ٹیسٹ ہمشپائر میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد مختلف ممالک احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں جس میں اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، جارج فلائیڈ کو ریاست ٹیکساس میں ان کے آبائی شہر کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں