اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

اطالوی کوہ پیماگلگت بلتستان میں اسکیٹنگ کرتے ہوئے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اطالوی کوہ پیما لیونارڈو کومیلی دو روز قبل گلگت بلتستان میں واقع لیلیٰ چوٹی سے اسکیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

لیلیٰ چوٹی کی بلندی 6096 میٹر (20 ہزار فٹ) ہے اور اس کا ایک حصہ 45 ڈگری کی ڈھلوان پر مشتمل ہے جس کی اونچائی ڈیڑھ کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ 27 سالہ لیونارڈو کومیلی اسی ڈھلوان سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے نیچے آنے کی کوشش کے دوران توازن کھو کر گر پڑے جبکہ ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے۔

چار ارکان پر مبنی یہ اطالوی ٹیم مئی میں پاکستان پہنچی تھی اور اس کا ہدف لیلیٰ چوٹی کی شمالی سمت سے اسکیٹنگ کرتے ہوئے اترنا تھا، اس سے پہلے اس چوٹی سے اسکیٹنگ کی کوشش ناکام رہی ہیں۔

italian3

ٹیم نے پہلے چوٹی سر کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں خراب موسم کی وجہ سے چوٹی سے صرف ڈیڑھ سو میٹر نیچے سے مزید اوپر جانے کا ارادہ ترک کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق اسکیٹنگ کے دوران کومیلی توازن کھو بیٹھنے سے چار سو میٹر نیچے گر پڑے جس سے ان کی فوری طور پر موت واقع ہو گئی۔

italian1

کومیلی کا تعلق اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے مگیا سے تھا اور انھوں نے 16 برس کی عمر ہی سے کوہ پیمائی شروع کر دی تھی، ایک عمدہ پہاڑی اسکیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے فوٹوگرافر بھی تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں