The news is by your side.

Advertisement

اٹالین موٹو جی پی: ٹائٹل جارج لورینزو کے نام

روم: عالمی چیمپئین جارج لورینزو نے اٹالین موٹو جی پی جیت لی۔

اٹلی کے موگیلو سرکٹ پر ہونے والی رواں سیزن کی چھٹی ریس میں یاماہا کے اسپینش رائیڈر جارج لورینزو نے میدان مار لیا۔ لورینزو نے تیز رفتاری سے موٹر بائیک چلاتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔

ویلنٹینو روسی نے پول پوزیشن سے ریس شروع کی تاہم ان کا انجن آدھی ریس میں ہی جواب دے گیا جس کے بعد ورلڈ چیمپئن اسپین کے جارج لورینزو اور سابق چیمپئن مارک مرکوئیز کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا۔

لورینزو نے مقررہ فاصلہ 41 منٹ 36.53 سیکنڈز میں طے کیا۔ اسپین کے ہی مارک مارکوئیز دوسرے نمبر پر رہے۔ مرکوئیز 0.19 سیکنڈز کے فرق سے پیچھے رہ گئے۔

جارج لورینزو چھٹی ریس کے اختتام پر 115 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں