پیرس(17 جون 2026): فرانس میں منعقدہ جی سیون اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی مختصر مگر دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر شدید توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دونوں رہنما دیگر عالمی قائدین کے ساتھ گروپ فوٹو سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے اور خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔
ویڈیو کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کا ذکر کیا، جس پر جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں! ہم انسٹاگرام کی سب سے مشہور جوڑی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ دلچسپ تبادلۂ خیال ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جب مودی نے اٹلی کے دورے کے دوران جارجیا میلونی کو بھارتی ٹافی ‘میلوڈی’ بطور تحفہ پیش کی تھی۔یہ تحفہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے لفظ میلوڈی کی طرف اشارہ تھا، جو میلونی اور مودی کے ناموں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔
میلونی نے اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مودی کا شکریہ ادا کیا تھا، جس میں دونوں رہنما ہنستے ہوئے ٹافی کا پیکٹ تھامے نظر آئے تھے، جبکہ اطالوی وزیرِ اعظم نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ وزیرِاعظم مودی میرے لیے ایک بہت ہی اچھی ٹافی لے کر آئے ہیں۔
واضح رہے کہ ‘میلوڈی’ کی اصطلاح پہلی بار 2023 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی تھی۔ بعد ازاں میلونی نے مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے ‘Melodi#’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔


