(15 اکتوبر 2025): مصر میں غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مصر کے شرم الشیخ میں پیر کو ہونے والے ایک اہم بین الاقوامی امن سربراہی اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ایک ہلکا پھلکا لمحہ غیر متوقع طور پر وائرل ہو گیا۔
ایٹینشن کمپنی کے بانی کی طرف سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں اردوان کو میلونی کا گرمجوشی سے استقبال کرتے دیکھا گیا۔
Turkish President Recep Tayyip Erdogan told Italy’s Prime Minister Giorgia Meloni she “looks well” but should quit smoking, while also describing UK Prime Minister Keir Starmer as “a good man” in Egypt’s Sharm el-Sheikh during the Gaza peace summit pic.twitter.com/Jhbfk1ftI2
— TRT World (@trtworld) October 13, 2025
ترک صدر نے میلونی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت اچھی لگ رہی ہیں، اردوان نے مزید کہا میں نے آپ کو جہاز سے اترتے دیکھا آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ لیکن لیکن میں آپ سے سگریٹ چھوڑوانا چاہتا ہوں۔
اردوان کی بات پر وہاں موجود فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا "یہ ناممکن ہے”، جس پر میلونی نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ مجھے معلوم ہے، مگر اگر میں نے سگریٹ چھوڑ دی تو شاید میں اتنی ملنسار نہ رہوں۔ اور میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی!۔
اٹلی کی وزیراعظم کے جواب نے وہاں موجود سب کو ہنسی پر مجبور کر دیا، جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل مسکراتے ہوئے دیکھ رہے تھے، یاد رہے کہ یہ تینوں رہنما غزہ میں امن کے حوالے سے بات چیت کے لیے دو درجن سے زائد رہنماؤں کے ساتھ اس سربراہی اجلاس میں شریک تھے۔


