تازہ ترین

لاک ڈاؤن، جونیئر پلیئرز کی چھت پر ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

روم: اٹلی میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر کی چھت پر 2 خواتین جونیئر پلیئرز کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن ہے ایسے میں جونیئر پلیئرز سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے گھر کی چھت پر ٹینس کھیلنے لگیں جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اٹلی کی ٹینس پلیئرز ایک چھت سے دوسری چھت پر ٹینس کھیلنے میں مگن ہیں۔

اٹلی کے جس شہر میں یہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس کا نام لیگوریا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ ویڈیو 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر یہ تعداد 13 لاکھ کے قریب ہے اور انسٹاگرام پر یہ تعداد 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین ملے جلے تاثرات کا اظہار کررہے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا بہترین طریقہ ہے، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ٹینس بال کرونا وائرس کا سبب بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے میدان ویران ہوگئے ہیں، کرونا وائرس کے نتیجے میں اٹلی میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -