پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ساڑھے 10 ہزار ورک ویزے ! اٹلی کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی نے پاکستان کے اسکلڈ لیبر کیلئے ساڑھے 10 ہزار ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کواٹلی ویزے سے استثنیٰ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی، جس میں داخلی سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ پاکستانی اسکلڈ لیبر کے لیے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ملاقات میں منشیات اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مزید موثر بنانے، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن میں کمی اور حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ کی موثر پالیسی اور اداروں کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک لیگل مائیگریشن کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں