جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اٹلی میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، لہریں گھروں اور ریسٹورنٹ میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کے سیاحتی جزیروں لیپاری اور سسلی میں سمندری طوفان ’ہیری‘ نے تباہی مچادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اٹلی میں سمندری طوفان سے اٹھنے والی لہریں حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ریسٹورنٹ، گھروں میں داخل ہوگئیں اور قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کردیا۔

ویڈیو میں لہروں کو ساحل کے قریب موجود ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔

ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔

مختلف ساحلی قصبوں میں اسکول تاحکم ثانی بند اور ہنگامی آپریشن سینٹرز فعال کردیے گئے۔ جن میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں