تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

اطالوی وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد

اسلام آباد: اٹلی کے وزیر خارجہ دو روزہ اہم دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر آج رات پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پربات چیت ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اطالوی وزیرخارجہ کادورہ دونوں ممالک میں تعلقات کومزیدمضبوط کرے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد پاکستان کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، اس سلسلے میں دو روز قبل برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب بھی پاکستان پہنچے۔

مزید پڑھیں: پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر کیا جائے گا، برطانوی وزیر خارجہ

انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’شاہ محمود قریشی سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرناچاہتے ہیں اور افغانستان سے برطانوی باشندوں کےانخلا پر پاکستان کے شکر گزار ہیں‘۔

ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ افغان پڑوسیوں کوانسانی زندگی کے بچاؤ کیلئے30ملین پاؤنڈ فراہم کررہے ہیں، خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، افغان عوام کے مستقبل کےبارے میں مشترکہ خیالات رکھتےہیں،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے‘۔

طالبان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈومینک راب نے کہا تھا کہ افغانستان میں نئے حقائق کاسامنا کرناپڑے گا اور طالبان سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا، افغانستان میں طالبان نے بعض مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، ہم براہ راست طالبان کو فنڈنگ نہیں کریں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کےعوام کیلئے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے امداد کریں گے تاہم امدادی ایجنسیزکےذریعےافغان عوام کی امدادکیلئےسازگارماحول ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -