تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اٹلی: بینگن چوری کا ملزم 9 سال کے بعد بری

روم: اٹلی کی اپیل کورٹ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بینگن چوری کرنے والے ملزم کو 9 سال کے بعد بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی اپیل کورٹ نے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بینگن چوری کے الزام میں 9 سال قید رہنے والے 49 سالہ غریب شخص کو رہائی کا پروانہ دے دیا۔

چوری کا یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ ہے، اس میں ایک بیروزگار صاحب اولاد ملزم کو ایک کھیت سے محض 20 سینٹس قیمت کے بینگن چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

2009ء میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملزم کو بیس سینٹس مالیت کے بینگن چوری والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو پانچ ماہ قید اور 300 یورو جرمانہ کی سزا سنائی، تاہم بعدازاں سزا میں تخفیف کرکے دو ماہ قید اور 120 یورو جرمانہ کردیا گیا۔

وکلاء نے کیس کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا، اس طرح ایک سے دوسری اور پھر تیسری عدالت میں یہ مقدمہ نو سال تک جاری رہا، حال ہی میں عدالت نے ملزم کو رہا کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ محض بیس سینٹس کے بینگن چوری کرنے پر مقدمہ پر 7000 سے 8000 یورو خرچ ہوئے ہیں۔ ججوں اور دیگر عدالتی حکام کا قیمتی وقت جو دیگر اہم نوعیت کے کیسز پر صرف ہونا چاہئے تھا وہ ضائع ہوا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -