پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

اسرائیل کو زبردست دھچکا، اہم یورپی ملک نے دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(14 اپریل 2026): ایران کے خلاف جنگ اور لبنان پر وحشیانہ حملوں کے باعث اسرائیل کے اپنے قریبی اتحادیوں سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس کیلیے زبردست دھچکا ہے۔ اس سے قبل اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

جارجیا میلونی کی دائیں بازو کی حکومت یورپ میں اسرائیل کے بہترین اتحادیوں میں شمار ہوتی رہی ہے، مگر حالیہ ہفتوں میں اٹلی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر سخت تنقید کی ہے جن میں سینکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسرائیل ایران کے بعد ترکیہ کو اپنا نیا دشمن قرار دے سکتا ہے‘

گزشتہ ہفتے اسرائیل نے لبنان میں اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت خدمات انجام دینے والے اطالوی فوجیوں پر انتباہی فائرنگ بھی کی تھی۔

جارجیا میلونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن سے ہم اتفاق نہیں کرتے تو ہم اسی کے مطابق عمل کرتے ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی اٹلی کی وزیر اعظم نے اپنے ایک اور قریبی اتحادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پوپ لیو کے خلاف متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں