کشمیریوں پر مظالم کا مقصد تحریک آزادی کو دبانا ہے، صدر آزاد کشمیر masood khan
The news is by your side.

Advertisement

کشمیریوں پر مظالم کا مقصد تحریک آزادی کو دبانا ہے، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو آزادی مانگنے پر مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے، کشمیریوں پر مظالم کا مقصد تحریک آزادی کو دبانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے اطالوی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر آزاد کشمیر نے اطالوی صحافیوں کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کا مقصد تحریک آزادی کو دبانا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارتی فوج پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے، پیلٹ گنز سے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر قانونی طور پر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے، مقبوضہ کشمیر متنازع خطہ ہے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوجی بربریت قابل مذمت ہے، تشدد کی نئی لہر میں گزشتہ چار روز کے دوران 14 نہتے کشمیر شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: 70سال سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت کمزورنہیں کرسکتا‘ مسعود خان

واضح رہے کہ صدر آزاد جموں و کشمیرکا کہنا ہے کہ غیرمسلح کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے لیے پرامن مظاہرے کررہے ہیں، مظاہرے جموں وکشمیرپرغیرقانونی بھارتی تسلط کےخلاف کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں