تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس : اٹلی کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

روم : کرونا سے بچاؤ کےلیے اطالوی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس اٹلی میں سینکڑوں افراد کی جانیں نگل جبکہ ہزاروں کو متاثر کر چکا ہے، اطالوی حکومت کی جانب سے کرونا کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کےلیے مسلسل حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

اطالوی حکام نے ہلاکت خیز وائرس سے بچاؤ کےلیے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فٹبال میچ بھی اسٹیڈیم کے دروازے بند کرکے تمائشیوں کے بغیر منعقد ہوں گے۔

خیال رہے کہ اٹلی کی شمالی ریاستوں میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث اسکولوں میں پہلے پہ تعطیلات جاری تھیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس اٹلی کے ایک ریجن کے علاوہ تمام صوبوں میں پھیل چکا ہے جس کے باعث اب تک اٹلی میں 107 افراد ہلاک جبکہ 3089 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 276 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کا خوف، اٹلی میں ہاتھ ملانے پر بھی پابندی عائد

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں اور 53 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -