ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اطالوی حکومت کو البانیا میں ریسٹورنٹ کا بل کیوں ادا کرنا پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اطالوی حکومت کی جانب سے یورپی ملک البانیا کے ایک معمولی ریسٹورنٹ کا بل ادا کرنے کی وجہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اٹلی کے 4 شہری البانیا میں سیاحت کی غرض سے گئے جہاں انہوں نے ایک ریسٹورنٹ میں جم کر کھانا کھایا اور رفو چکر ہوگئے۔

بظاہر تو یہ ایک معمولی سا واقعہ ہے لیکن البانیا کی حکومت نے اسے اٹلی کی حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا۔

جب اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی البانیا کے دورے پر تھیں تو ان کے ہم منصب ایڈی راما نے بتایا کہ آپ کے ملک سے تعلق رکھنے والے 4 سیاح ہمارے ایک ریسٹورنٹ کا بل ادا کیے فرار ہوگئے۔

جارجیا میلونی نے اس پر انتہائی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے البانیا میں تعینات اپنے سفیر کو حکم جاری کیا کہ ’جاؤ اُن بے وقوفوں کا بل ادا کر دو۔‘ سفیر نے شہر برات میں قائم ریسٹورنٹ کا بل ادا کیا جو تقریباً 80 یورو تھا۔

اٹلی کی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے بل ادا کرتے ہیں، امید کرتی ہوں کہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں