تازہ ترین

دنیا کا خوبصورت شہر آفت زدہ قرار

روم: اٹلی کا خوبصورت شہر وینس  بارشوں کے بعد پانی میں ڈوب گیا، میئر نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سمندر کی سطح بلند ہوئی جس کے بعد وینس شہر پانی میں ڈوب گیا۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث کئی علاقے متاثر ہوئے جبکہ وینس کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا اسی طرح لاگوون شہر کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ برسانی پانی موجود ہے۔

اٹلی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ حکومت نے ملک بھر کے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جبکہ یہ بھی بتایا ہے کہ سمندر کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 1923 میں پہلی بار سطح سمندر کی پیمائش کی گئی جس کے بعد 1966 میں سطح 1.94 میٹر تک بلند ہوئی تھی۔

وینس کے میئر نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی اور بتایا کہ سمندر کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -