پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب، اٹلی نے دھوکہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ جانے والے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کے غزہ کے قریب پہنچتے ہی اٹلی نے دھوکہ دے دیا اور اپنا بحری جہاز حدود میں داخل ہونے سے پہلے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والا بین الاقوامی قافلہ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم، اٹلی نے قافلے کو ساتھ لے جانے کے بجائے اپنی بحریہ کا جہاز حدود میں داخلے سے پہلے ہی واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

اطالوی حکام نے کہا کہ فلوٹیلا جب غزہ سے 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پہنچے گا تو اطالوی فریگیٹ رک جائے گا تاکہ اسرائیل کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بحری جہاز کو دو بار وارننگ دی جائے گی، جبکہ آخری وارننگ رات 12 بجے جی ایم ٹی پر دی جائے گی۔

فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل ہیں جن میں پارلیمنٹیرینز، وکلا اور مختلف ممالک کے رضاکار شریک ہیں، سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی قافلے کا حصہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی قافلہ آج کسی بھی وقت غزہ پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی بحریہ کے جنگی جہازوں نے فلوٹیلا کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ درجنوں ڈرونز کی پروازوں سے کشتیوں کی سی سی ٹی وی سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جو اس قافلے کا حصہ ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جنگی جہاز نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور حملے کا خدشہ موجود ہے۔ ان کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر تمام افراد نے حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں تاہم قافلے کا سفر کسی صورت نہیں رکے گا۔

’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کا مقصد اسرائیلی محاصرہ توڑتے ہوئے خوراک، ادویات اور ضروری امدادی سامان غزہ کے عوام تک پہنچانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں