تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اٹلی میں کرونا کی وبا تھم گئی، اموات میں نمایاں کمی، لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کا اعلان

روم: اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے مزید 260 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہزار 644 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی میں چودہ مارچ کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے کم ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس سے قبل تیرہ مارچ کو اٹلی کرونا سے 431 اموات ہوئیں جو گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سب سے کم تعداد تھی۔

دوسری جانب اٹلی کے وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنے کے بعد عوام کو خوش خبری سنائی ہے کہ ملک بھر میں چار مئی کے بعد سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، اٹلی سے اچھی خبر، 21 روز میں‌ سب سے کم ہلاکتیں

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرچکے ہیں کیونکہ اب وبا تھمنا شروع ہوگئی ہے، ملک بھر میں تمام اسکول ستمبر میں ہی کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چار مئی کے بعد کاروباری مراکز خصوصاً مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایک ہفتے کی صورت حال کو دیکھنے کے بعد مزید بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ یورپین ممالک میں اٹلی کرونا کی سب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ، حکومت نے وائرس کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے مارچ میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 9 مئی تک کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -