تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے اٹلی کی بڑی پیش قدمی

روم: اٹلی میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کروناوائرس کو شکست دینے کی تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، اطالوی انجینئرز خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کے انجینئرز ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کی مدد سے خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کر رہے ہیں جو مہلک کروناوائرس سے لڑنے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

خصوصی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کے علاوہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار کردہ ’’ وینچیوری والوز‘‘ بھی استعمال ہورہے ہیں۔ والوز کو کروناوائرس کے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔

البتہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار ہونے والے وینچیوری والوز خصوصی وینٹی لیٹرز میں بھی نصب ہوں گے جو آکسیجن ٹیوب کو اپنے ساتھ جوڑے رکھیں گے۔ مذکورہ پراجیکٹ کروناوائرس سے لڑنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی ہر 24 گھنٹے کے اندر ایک اسپتال کو 100 کے قریب والوز تیار کرکے مفت میں عطیہ کے طور پر فراہم بھی کررہی ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے نمٹنے میں تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں کروناوائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -