تل ابیب(4 ستمبر 2026): اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کے فلسطینیوں کو جبراً بیرون ملک منتقل کرنے کا ایک انتہائی متنازع منصوبہ پیش کر دیا ہے
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کے فلسطینیوں کو جبراً بیرون ملک منتقل کرنے کا ایک انتہائی متنازع منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس بل کو "ڈس انگیجمنٹ سیون ون ٹین” کا نام دیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت بن گویر نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے سال اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر بھیجا جائے گا، جبکہ آئندہ سات برسوں کے اندر غزہ کی تقریباً بیس لاکھ آبادی کو وہاں سے منتقل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
إسرائیلی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ کچھ ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے فی الحال ان ممالک کے نام ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے منصوبوں کو پہلے ہی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ جبری نقل مکانی کے زمرے میں آتے ہیں۔


