تازہ ترین

اٹلی، فوٹو شوٹ کے بہانے برطانوی ماڈل گرل کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار

اٹلی : پولیس نے برطانوی ماڈل کے اغواء کے الزام میں تیس سالہ مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سترہ جولائی کو اٹلی سے بازیاب ہونے والی برطانوی ماڈل کو اغواء کرنے والے لوکاز ہربا کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم اب تک برطانوی ماڈل کی شناخت کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔

اطالوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈل کو نشہ آور دوا دینے کے بعد ایک ہفتے تک قید میں رکھا گیا تھا اور انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا تاہم مجرم نے خود انہیں 17 جولائی کو رہا کردیا تھا۔

اطالوی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ معروف ماڈل کو جعلی فوٹو شوٹ کی لالچ دے کر پیرس سے میلان لایا گیا ہے اور ماڈل کو نشہ آور دوا کا انجیکشن لگا کر بے ہوش کردیا اور بڑے بیگ میں بند کرکے چھوٹے سے قصبے میں رکھا گیا تھا۔

اطلوی پولیس کے مطابق برطانوی ماڈل کو قید میں رکھنے والے شخص کا نام لوکاز ہربا ہے جو پولینڈ کا شہری ہے جس سے مزید تفتیشی عمل جاری ہے اور جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -