The news is by your side.

Advertisement

‏’تھوڑی شرم ہے تو بلاول اور مریم خود استعفیٰ دے دیں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مریم نواز کےبیانیے کی ‏وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا اگر تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم ‏کوخوداستعفیٰ دےدیناچاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں56فیصد سے زائد ‏ٹرن آؤٹ رہا عوام نے پی ٹی آئی کوتاریخی کامیابی دلائی ہمارےدل کشمیریوں کیساتھ ‏ڈھڑکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کےالزامات لگانے کےبجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے پیپلزپارٹی ‏اورن لیگ کے اندر ایک نئی لیڈشپ آنی چاہیے ن لیگ اور پی پی قیادر کو مریم اور بلاول سے ‏استعفیٰ لیناچاہیے تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دےدیناچاہیے مریم نواز ‏کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی ملاقات کےاثرات آزادکشمیرمیں نظرآئے ن لیگ کوسیکیورٹی ‏اداروں پر تنقیدکاجواب ملاہے تاریخی کامیابی کے بعد دھاندلی کا بیانیہ تو اپنے آپ مر جاتا ہے ‏جب کہ زرداری کی برتھ ڈے پر بلاول نے تحفہ دیا ہے، 4صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی اب مزید سکڑ ‏گئی ہے اور 2023کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کاسندھ میں بھی یہی حال ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نےپی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے کشمیر کے ‏لوگ عمران خان کو سفیر کے طورپر دیکھتے ہیں،5اگست کووزیراعظم کشمیرتشریف لےجارہےہیں ‏کشمیرکےلوگوں نے عمران خان کی پالیسی کومانا ہم کشمیریوں کو ہم اپنی روح کا حصہ سمجھتے ‏ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں