پیر, جون 15, 2026
اشتہار

‘بھارت تینوں میچ ہار جائے تو بہتر ہے’ بھارتی اداکار کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو عبرتناک شکست دینے سے قبل گرین شرٹس کو گلی کی ٹیم کہنے والے بھارتی اداکار نے کوہلی الیون کی ناقص کارکردگی دیکھ کر ٹیم کو باقی میچز ہارنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار کمال راشد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پاک بھارت میچ سے قبل ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ‘جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے تشبیہ دی تھی’۔

کمال راشد خان نے اب اپنی ہی ٹیم کو باقی میچز ہارنے کا مشورہ دے ڈالا، تاکہ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ایونٹ سے باہر کیا جاسکے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘بھارت پہلے ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے باہر ہوگیا ہے لہٰذا اب بھارت کو نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر باقی کے 3 میچ ہارنے چاہئیں’۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ ‘بھارتی ٹیم کے اس اقدام سے جیتنے والی چھوٹی ٹیموں کو بھی خوشی ملے گی’۔

پاکستانی ٹیم کو گلی کی ٹیم کہنے پر بھارتی اداکار نے معافی مانگ لی

خیال رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد گزشتہ روز بھارت سورما نیوزی لینڈ سے بھی 8 وکٹوں سے ہار گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں