The news is by your side.

Advertisement

‘یہ کوویڈ 19 نہیں کوویڈ 18 ہے’

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا وبا نہیں بڑھ رہی، تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہو رہا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت یا تو تعداد چھپا رہی ہے یا درست معلومات نہیں دےرہی، یہ کوویڈ19نہیں کوویڈ18ہے یہ ایک عوامی جدوجہدہےجوشروع ہورہی ہے، جلسوں میں کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیااب ٹائیگرفورس مہنگائی کوکنٹرول کرےگی، کابینہ میں ہمیشہ پہلاایجنڈا مہنگائی ہوتاہے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہےکوئی پوچھنےوالاہی نہیں، کیا کورونا وبا صرف گوجرانوالہ میں بڑھ رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ روزویلٹ کی نجکاری کی کوشش جب کی گئی بڈنگ سےلوگ نہیں آئے، یہ ہوٹل پہلےبھی سرمایہ کاری کےذریعےہی چلتارہاہے روزویلٹ ہوٹل میں جولوگ دیکھتاہوں توشفافیت نظرنہیں آتی، روزویلٹ اورپی آئی اےکابھی چیئرمین رہاہوں، 1998میں روزویلٹ کی ویلیوایشن180ملین ڈالرآئی تھی گورنمنٹ سیکٹرمیں کاروبارنہیں چلاسکتے، پی آئی اےپرائیویٹ سیکٹرمیں مجھےدیں چلاکردکھاؤں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں