منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ایوانکا ٹرمپ کی سعودی خواتین کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین کیلئے تاریخی دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی فرماں رواں کی جانب سے خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینے کے حکم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی خواتین کیلئے تاریخی دن قرار دیا ۔

ایوانکا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ سعودی حکومت نے درست سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا جارہا ہے۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت مل گئی


یاد رہے کہسعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی گئی ہے، شاہی فرمان کے تحت اگلے سال سے خواتین کو بھی مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنسز کا اجرا کیا جائے گا۔

حکم نامےکےتحت سعودی عر ب میں خواتین اگلے برس جون سے سڑکوں پر گاڑی چلاسکیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں انیس سو نوےسےخواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں