تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایوانکا ٹرمپ سے 5 گھنٹے تفتیش کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو این جی او کے فنڈز کا غلط استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ایوانکا کو پانچ گھنٹے تک تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے جارح مزاج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈ کو ذاتی مفادات کی خاطر کرنے پر مشکل میں پڑگئیں، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن نے ایوانکا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فنڈ کو ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں لگایا ہے۔

اٹارنی جنرل نے الزام عائد کیا کہ ایوانکا ٹرمپ نے ٹیکس سے مستثنیٰ این جی او کے فنڈز کا استعمال ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کےلیے بھی کیا جبکہ 2017 میں ٹرمپ کی حلف برداری کےلیے واشنگٹن میں واقع ٹرمپ ہوٹل کو مارکیٹ کی معین شدہ قیمت سے زیادہ رقم ادا کی گئی۔

دوسری جانب ایوانکا ٹرمپ نے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، ایوانکا ٹرمپ نے ٹوئٹ میں اپنے والد کی بطور صدر حلف برداری کےلیے واشنگٹن میں واقع ٹرمپ ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے کم ادائیگی وصول کرنے کی درخواست کی ای میل کا عکس بھی منسلک کیا۔

Comments

- Advertisement -