تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان سے گہرا تعلق ہے، یہاں آنا اچھا لگتا ہے، سکندر رضا

کراچی: زمبابوین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہوا، دوست اور رشتے دار مقیم ہیں، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے گہرا تعلق ہے، یہاں دوست اور رشتے دار مقیم ہیں، دنیا کے کسی کونے میں چلا جاؤں پاکستانی شہری ہی کہلاؤں گا، یہاں آنا اور یہاں کی مٹی سے رشتہ اچھا لگتا ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بیشتر پاکستانی کرکٹر سے میری دوستی ہے لیکن شعیب ملک سے زیادہ دوستی ہے، شعیب اختر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر  لیجنڈ ہیں ان سے ملاقات کا ایک ہی بار موقع ملا جس کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

سکندر رضا کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث چھ ماہ تک کرکٹ نہیں کھیلی، پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں، زمبابوین ٹیم کا ہدف ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پریکٹس میچز کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان وائٹ کی جانب سے دیا جانے والا 290 رنز کا ہدف پاکستان گرین نے 45.5 اوورز میں حاصل کرلیا، امام الحق 77 اور عابد علی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیریز کا شیڈول:
تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی
دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ،راولپنڈی

Comments

- Advertisement -