اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل، متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:ضلع غربی کا انتخابی نتیجہ تبدیل ہوگیا جس کے باعث چیئرمین کے لیے متحدہ کے امیدوار اظہار احمد ہار گئے، ریٹرننگ آفیسر نے ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کراچی اتحاد کے آصف خان کو کامیاب قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کو بلدیاتی انتخابات میں ایک اور دھچکا لگا ہے، ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل ہوگیا ہے جس میں 24ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے اظہار احمد کو 36ووٹ ملے تھے تاہم ان میں سے 24پرقلم سے نشان لگے تھے جس کے باعث ریٹرننگ افسر نے ان ووٹوں کو مسترد کردیا بعدازاں اظہار احمد کو ملنےوالے ووٹوں کی تعداد 12 رہ گئی نتیجے میں ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دے دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے اعتراض اٹھائے جانے کے بعد جانچ پڑتال کی اور فیصلہ دے دیا جس میں کراچی اتحاد کے آصف خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ آصف خان نے 31 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں