پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

جے سی آنند: پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک محسن

اشتہار

حیرت انگیز

جے سی آنند کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک محسن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنھوں‌ نے تقسیم سے قبل فلم ڈسٹری بیوشن ادارہ قائم کرکے اس وقت کی فلم انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اور بعد میں اس ادارے نے فلمیں پروڈیوس اور کئی کام یاب فلموں کی ریلیز کا بڑا کام کیا۔

جگدیش چند آنند 1922ء میں پنجاب کے قصبے بھیرہ میں پیدا ہوئے اور جے سی آنند کے نام سے فلم کا کاروبار سنبھالا اس زمانے میں کراچی اور دوسرے شہروں میں ہندو اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے بھی فلم سازی اور اس سے متعلق کاروبار میں آگے آگے تھے اور کراچی میں‌ ان کے فلم اسٹوڈیوز اور تقسیم کار ادارے مشہور تھے جے سی آنند نے فلمی زندگی کا آغاز 1937ء میں رائے صاحب جندن مل اور اندر کمار کے ادارے اندرالوری پکچرز میں ملازمت سے کیا تھا۔ بعد میں وہ خود تقسیم کار بنے اور 1938ء میں ایور ریڈی پکچرز کی بنیاد رکھ کر پہلی فلم ’’سائیکل والی‘‘ریلیز کی۔ انہوں نے بطور فلم ساز ’’سسی‘‘، ’’مس 56‘‘، ’’ہیر‘‘، ’’تاج محل‘‘، ’’حمیدہ‘‘ اور دیگر فلمیں پروڈیوس کیں۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع مولائی مینشن میں جے سی آنند نے اپنے تقسیم کار ادارے ایور ریڈی پکچرز کا دفتر قائم کیا تھا۔ اس کام میں‌ جے سی آنند کے والد بھی اپنے بیٹے کے ساتھ تھے اور فلم ڈسٹری بیوشن کے دفتر میں‌ کام کرتے تھے۔ یہ دونوں اپنی محنت اور ایمان داری کے علاوہ زبان کے پکے اور کھرے مشہور تھے۔ اس وقت کراچی میں‌ فلم ڈسٹری بیوشن کے چند ادارے موجود تھے اور بعد میں ان میں‌ اضافہ ہوا مگر جے سی انند کو پاکستان کی فلمی صنعت میں اپنی خدمات کی وجہ سے فراموش نہیں‌ کیا جاسکا۔ وہ پاکستان کے بڑے فلم تقسیم کار بنے اور بڑی تعداد میں ان کے ادارے نے فلمیں ریلیز کیں۔ ان کے ذیلی دفاتر لاہور اور ڈھاکا میں بھی موجود تھے۔

جے سی آنند کے ادارے کے تحت ریلیز ہونے والی چند یادگار اور کام یاب فلموں میں ہیر، ڈاچی، عشق لیلیٰ، سنگدل، زمانہ کیا کہے گا، مہتاب، ماں کے آنسو، تیس مار خان، دلا بھٹی، انسان اور آدمی، اک گناہ اور سہی، ہانگ کانگ کے شعلے، سالا صاحب، امراؤ جان ادا وغیرہ شامل ہیں۔

جے سی آنند 1977ء میں کراچی میں چل بسے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں