تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

جیکب آباد میں‌ آوارہ کتوں نے پانچ سالہ بچی کو بھنبھوڑ‌ ڈالا

کراچی: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں آوارہ کتوں نے پانچ سال کی معصوم بچی کو  بری طرح سے بھنبوڑ ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیکب آباد میں 5 سال کی بچی معصومہ کھوسوکوکتوں بری طرح سے بھنبھوڑا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے ایوان میں اس واقعے کو اجاگر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کتوں نے معصومہ کھوسو کا منہ نہیں سندھ کا منہ نوچا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیکب آباداسپتال میں سگ گزیدگی کی ویکسین کی عدم موجودگی شرمناک ہے، کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات پر وزیرصحت سندھ مستعفی ہوکر عوام پر رحم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’جوحکومت کتوں کونہیں روک سکتی وہ معیشت پر تنقید کرتے ہوئے اسے سنبھالنے کا درس دیتی ہے، سندھ حکومت نے ہر مسئلےکو کرپشن کا وسیلہ بنالیاہے‘۔

مزید پڑھیں: سگ گزیدگی کے واقعات پر سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، 2 ارکان اسمبلی معطل

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے مارچ میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس اہم فیصلہ دیا اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر دو ارکان سندھ اسمبلی فریال تالپور اور گیان چند اسرانی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے کتوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اینٹی ریبیزویکسین سے کتوں سے جراثیم ختم ہوجائیں گے، کتوں کو ٹیکا لگنے سے کاٹنے کی صورت میں انسان کو بیماری نہیں لگے گی۔

حکومتی حکام کا کہنا تھا کہ  کتے مارنے سے مزید بیماریاں پھیلنے کے خطرات پیدا ہورہے ہیں، شہری اپنے علاقوں میں کتوں کی موجودگی کی اطلاع دیں، بین الاقوامی اصولوں کے تحت کتوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -