تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے‘ وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن کا کہنا ہے کہ مساجد کی سیکیورٹی کے لیے سہولیات مہیا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے کے 36 منٹ کے اندرپولیس نے ملزم کو گرفتارکیا۔

جیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ مساجد کی سیکیورٹی کے لیے سہولیات مہیا کررہے ہیں، مقامی آبادی کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرے گی، متاثرہ خاندانوں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے متاثرہ خاندانوں سے مل کرکام جاری ہے، تحقیقات کے سلسلے میں آسٹریلوی سیکیورٹی حکام سے رابطے میں ہیں۔

جیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ مرکزی ملزم سیکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پرموجود نہیں تھا، نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

Comments

- Advertisement -