پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

بھارت کیخلاف انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلش اسپنر جیک لیچ گھٹنے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیک لیچ کے انجرڈ ہونے کی تصدیق کر دی۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اتوار کو کہا کہ اسپن سپیئر جیک لیچ بائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے۔

- Advertisement -

Jack Leach ruled out of India Test series with knee injury

حیدرآباد میں انگلینڈ کی پہلی ٹیسٹ فتح کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے 32 سالہ لیچ کو گھٹنے میں دو بار چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ انجرڈ ہو کر دوسرے ٹیسٹ سے محروم ہو گئے تھے۔

ای سی بی نے کہا کہ وہ کسی متبادل کو طلب نہیں کرے گا اور لیچ ابوظہبی سے گھر روانہ ہوں گے جہاں ٹیم راجکوٹ میں جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے میچ سے پہلے ٹھہری ہوئی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ لیچ اپنی بحالی کے سلسلے میں انگلینڈ اور سمرسیٹ کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں لیچ کی جگہ شعیب بشیر کو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کروایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں