اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

کیا جیکی چن انتقال کرگئے؟ خاندان کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چن کی موت کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، ایسے میں ان کے خاندان کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک فیس بک اکاؤنٹ کی جانب سے یہ جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ جیکی چن چل انتقال کرگئے ہیں، پوسٹ کے ساتھ جیکی چن کی اسپتال میں لیٹی ہوئی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

تاہم اداکار کے خاندان یا ترجمان کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس جعلی خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ فیس بک ہر بار ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار کو مارنے پر کیوں تُلا ہوا ہے؟ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ زندہ ہیں، فیس بک کی ہر بات پر یقین نہ کریں۔

دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے باپ کی موت کی افواہوں کو مسترد کردیا

یہ پہلا موقع نہیں جب معروف اداکار کی موت کی افواہیں گردش کر رہی ہوں، ماضی میں بھی کئی بار ایسی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ جیکی چن کی تازہ ترین فلم The Shadow’s Edge اگست 2025 میں ریلیز ہوئی، جو ریلیز کے بعد چین کے باکس آفس پر پہلے نمبر براجمان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں