ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر: ایمیزون ایم جی ایم نے ’نوجوان جاسوس‘ کی تلاش مکمل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے آسٹریلوی اداکار جیکب ایلورڈی، ڈینیل کریگ کی جگہ نئے جیمز بانڈ (007) بننے کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے ہیں۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق، فلم ’فرینکنسٹائن‘ (Frankenstein) میں جاندار اداکاری پر آسکر نامزدگی حاصل کرنے کے بعد جیکب ایلورڈی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس نے انہیں بکیز (Betting odds) اور فلم سازوں کی پہلی پسند بنا دیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 28 سالہ جیکب ایلورڈی نے حال ہی میں جیمز بانڈ کے پروڈیوسرز اور متوقع ڈائریکٹر ڈینس ولینیو سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ایمیزون ایم جی ایم اس بار جیمز بانڈ کے کردار کو ایک نوجوان جاسوس کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے، جو اس کے ابتدائی دور کی کہانی ہوگی۔

جیکب ایلورڈی اپنے قد و قامت اور سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے اس کردار کے لیے موزوں ترین سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کی حالیہ فلموں ’سالٹ برن‘ اور ’پریسیلا‘ نے ناقدین کو بے حد متاثر کیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ایلورڈی میں وہ سختی (Coldness) اور رعب موجود ہے جو ایان فلیمنگ کے اصل جیمز بانڈ کا خاصہ تھا۔ اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں، تو وہ تاریخ کے سب سے کم عمر جیمز بانڈ ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں