(21 جنوری 2026): جیکب آباد میں بھائی کے قتل کیس سے دستبردار نہ ہونے پر مسلح اور ڈنڈا برادار افراد نے شہری پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بھائی کے قتل کیس سے دستبردار نہ ہونے پر مسلح اور ڈنڈا برادار افراد نے شہری پر حملہ کردیا، دو دانت توڑ کر شدید زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں ہوا زخمی کی شناخت محمد رحیم نوناری کے نام سے ہوئی۔
زخمی کا کہنا تھا کہ تین برس قبل بھتہ نہ دینے پر ان کے بھائی معظم نوناری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، قتل کیس سے دستبردار ہونے کیلئے ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھی۔
زخمی شہری نے بتایا کہ انکار کرنے پر برڑو قبیلے کے 16 مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کرکے دو دانت توڑے اور شدید زخمی کیا۔ پولیس نے 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


