site
stats
سندھ

جیکب آباد : کاروکاری کا الزام، شوہر نے دو بیویوں کو قتل کردیا

جیکب آباد : شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی دو بیویوں کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گاؤں قالو بھنگر میں سکندر دشتی نامی شخص نے کاروکاری کا الزام لگا کر اپنی دو بیویوں پچیس سالہ زرینہ اور پینتیس سال کی لاغری دشتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ملزم سکندر قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متعلقہ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں اور قانونی کارروائی کیلئے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین لاشوں کو اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں : لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

واضح رہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ جس میں شوہر نے اپنی دو بیویوں کو بیک وقت کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top