جیکب آباد (13 اکتوبر 2026): تحصیل ٹھل میں ٹرک گزرنے کے فوری بعد پُل زمیں بوس ہو گیا سندھ اور بلوچستان کے سیکڑوں دییہات کا زمین رابطہ منقطع ہو گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ٹرک گزرتے ہی پُل زمیں بوس ہو گیا، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور ہزاروں لوگوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے ناقص تعمیر کا الزام عائد کرتے ہوئے ذمےداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہے کہ جلد از جلد منہدم ہونے والے پُل کی معیاری تعمیر کی جائے تاکہ عوام کی آمدورفت بحال ہو سکے۔


