بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کیریئر کی پہلی ہارر فلم سائن کرلی۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کیریئر کی پہلی ہارر فلم میں اداکاری کے لیے تیار ہیں، اداکارہ کچھ عرصے سے اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں تھی اور اب ان کی یہ طویل تلاش ختم ہوچکی ہے۔
اداکارہ نے فلم کی کہانی، جذبات اور موسیقی کے بہترین امتزاج پر فلم کو منتخب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیکولین فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ دو دیگر اداکار بھی اہم کرداروں کے لیے فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
تاہم فلمساز نے اس کے حوالے سے رازداری برقرار رکھتے ہوئے اس کی کاسٹ کے دیگر نام اور ڈائریکٹر کی تفصیلات کو ابھی تک خفیہ رکھا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فلم کے ایک گانے اور ٹیزر کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ ’استری‘ اور ’شیطان‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں ہارر فلموں کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے جسے شائقین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔


