The news is by your side.

جیکلین فرنانڈز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری سے بچ گئیں

نئی دہلی کی عدالت سے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو منی لانڈرنگ کیس میں وقتی طور پر ریلیف مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں جیکلین فرنانڈز کا نام بھی شامل ہے۔

دورانِ سماعت جج شیلیندر ملک نے ریماکس دیے کہ فی الحال جیکلین کی ضمانت پر فیصلہ تیار نہیں، فیصلہ 15 نومبر کو سنایا جائے گا تب تک کے لیے اداکارہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز اداکارہ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ درخواست ضمانت پر محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے ریماکس دیے: ’جیکلین فرنانڈز کا نام ایل او سی میں ڈالنے کے باوجود انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان جیل میں ہیں؟ پسندیدگی کی بنیاد پر لوگوں کا انتخاب کیوں کیا جا رہا ہے؟‘ اس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں اداکارہ کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

جیکلین فرنانڈز کو متعدد بار کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ عدالت میں اداکارہ کے خلاف چارج شیٹ بھی جمع کروا چکی ہے جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں