تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

منی لانڈرنگ کیس: جیکلین کی ڈیزائینر نے اداکارہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی: 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کی ڈیزائینر نے پولیس کے سامنے اداکارہ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کا اقتصادی جرائم ونگ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں جیکلین فرنانڈز کے ساتھ ساتھ اداکارہ نورا فتیحی بھی شاملِ تفتیش ہیں۔

مزید پڑھیں: جیکلین نے سکیش سے کیا کچھ حاصل کیا؟ تہلکہ خیز چارج شیٹ سامنے آگئی

پولیس نے آج جیکلین کی ڈیزائینر لیپاکشی ایلاوادی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ انہوں نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ سکیش چندرا شیکھر نے جیکلین کو تحفہ دینے کے لیے مجھ سے تین کروڑ روپے کے برانڈڈ کپڑے منگوائے۔

ڈیزائینر کے بیان پر پولیس نے تصدیق کے لیے ان کے بینک اکاؤنٹ کی چھان بین کی تو پتا چلا کہ سکیش چندرا شیکھر نے لیپاکشی کو تین کروڑ روپے بھیجے تھے۔

مزید پڑھیں: نورا فتیحی کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

لیپاکشی ایلاوادی نے پولیس کو مزید بتایا کہ میں جیکلین اور سکیش چندرا کے تعلقات سے واقف تھی، سکیش کی گرفتاری کے بعد جیکلین نے ملزم سے تعلق ختم کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -