تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

جیکلین نے بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے لی

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز نے عدالت میں دائر کردہ اپنی بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز جیکلین فرنانڈز نے دہلی کی ایک عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی جس میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ لک آؤٹ سرکلر معطل کر کے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: جیکلین فرنانڈز بڑی مشکل میں پھنس گئیں، کروڑوں کے اثاثے ضبط

جیکلین نے درخواست میں کہا تھا کہ مجھے بیرون ملک سفر کی اجازت اس لیے دی جائے کیوں کہ مجھے متحدہ عرب امارات میں انڈین انٹرنیشنل فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز میں شرکت کرنی ہے۔

لیکن اب اداکارہ نے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اور عدالت کو بتایا کہ ایونٹ 17 سے 22 مئی تک شیڈول تاہم اب جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جیکلین سری لنکن بھارتی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 2009 میں ڈیبو کیا۔ اداکارہ نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی جن میں مرڈر 2، ریس 2 اور کِک شامل ہے۔

خیال رہے کہ جیکلین پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔ اداکارہ کی ملزم کے ساتھ تصاویر سامنے آچکی ہیں اور دونوں اچھے دوست ہیں۔

Comments