تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ نے خاموشی توڑ دی

معروف امریکی اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ نے آسکر ایوارڈز 2022 کے دوران پیش آئے واقعے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر جیڈا پنکٹ اسمتھ نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے معنیٰ خیر پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ یہ زخموں کے بھرنے کا موسم ہے اور میں اس کے لیے یہاں موجود ہوں۔

عین ممکن ہے کہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کی یہ پوسٹ آسکر ایوارڈز 2022 کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق ہے جس میں ان کے شوہر نے میزبان کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

اداکار ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈز کی براہ راست تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر تھپڑ مارا جسے ہر کسی نے دیکھا۔

94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب گزشتہ شب ہر بار کی طرح اس بار بھی لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی تھی جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

تقریب کے میزبان کامیڈین کرس راک نے ایک موقع پر بہترین اداکار نامزد ہونے والے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے لیے نہایت حساس مذاق کر ڈالا۔ انہوں نے جیڈا کے بالوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فلم جی آئی جین کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اس کے سیکوئل میں جلد انہیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا جو خود بھی اداکارہ ہیں، گنج پن کی بیماری ایلوپیشیا کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے سنہ 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

کرس کے اس بھونڈے مذاق پر لمحے بھر کو ڈولبی تھیٹرز میں خاموشی چھا گئی۔ جیڈا اور ول اسمتھ بھی اس پر خفا دکھائی دیے۔ اگلے ہی لمحے ول اسمتھ اپنی جگہ سے اٹھے، اسٹیج پر گئے اور میزبان کو زوردار تھپڑ دے مارا۔

Comments