جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بولان:جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں اُلٹ گئیں،13جاں بحق،100زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی چار بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، جس میں انجن ڈرائیور، فائرمین اور دو پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثہ بولان کے علاقے آب گم میں پیش آیا، کوئٹہ سے راوالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں تقریبا 300 مسافر سوار تھے.

سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ایف سی کوئیک ری ایکشن فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے.

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ایک دوسرے پر گرنے والی بوگیوں کو ہٹانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، ایک مسافر نے بتایا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے باعث الٹی تھی، ریلوے حکام نے ابھی تک حادثے میں کسی قسم کی تخریبی کارروائی کا امکان ظاہر نہیں کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں