پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

سکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت معطل کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (8 نومبر 2025): سکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت چند دنوں کیلیے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت سکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی ترین 9 سے 13 نومبر تک معطل رہے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے چمن کیلیے مسافر ٹرین معمول کے مطابق چلے گی۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر 2025 کو ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پل کی پیڑی پر دھماکے میں جعفر ایکسپریس تباہی سے بال بال بچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن کے گزرنے کے فوراً بعد پیش آیا جبکہ کچھ ہی دیر بعد ٹرین کو اسی ٹریک سے گزرنا تھا۔

ایس ایس پی غلام سرور بھیو نے کہا تھا کہ دھماکے سے ریلوے پیڑی کو تقریباً چار فٹ تک نقصان پہنچا اور جائے وقوعہ سے خون اور گوشت کے ٹکڑے ملے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے دو روز قبل سلطان کوٹ اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔

حکام کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 6 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے میں کالعدم بی ایل اے ملوث ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں