تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملک نے اسٹالینز کو ٹائٹل جتوادیا، گلیڈی ایٹرز کو شکست

ہمبنٹوٹا: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل ) کے فائنل میچ میں جافنا اسٹالینز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جافنا اسٹالینز نے لنکا پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، 189 رنز کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 135 رنز بناسکی، اعظم خان کی برق رفتار اننگز بھی گلیڈی ایٹرز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

شعیب ملک نے 46 رنز کی  شاندار اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں، ملک کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گلیڈی ایٹرز کی پہلی تین وکٹیں صرف 7 رنز پر گری ، اوپنرز گناتھکالا اور حضرت اللہ زئی زئی بالترتیب ایک اور صفر پر پویلین لوٹ گئے، احسن خان بھی 6 رنز پر سرنگا لکمل کا شکاربنے۔

راجا پکسا اور اعظم خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا، راجا پکسا نے 40 اور اعظم خان نے 17 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

جافنا کے شعیب ملک اور عثمان شنواری نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دھنن جیا ڈی سلوا ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں جافنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے اور گال گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شعیب ملک نے 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ تھسارا پریرا نے برق رفتار 14 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ، دھنن جیا ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے۔

دھنن جیا لکشان نے تین اور فاسٹ بولر محمد عامر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

- Advertisement -