site
stats
پاکستان

کراچی: جہانگیر ترین کی پیرپگارا سے ملاقات، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر غور

کراچی: تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عید کے بعد سندھ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پیرپگارا سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے سندھ سمیت ملکی سیاست پر تفصیلی بات چیت کی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کے لیے کسی اور کی ضرورت نہیں، سندھ حکومت نے صوبے کی حالت کو بد سے بدتر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوان نوکریوں کے لیے ٹھوکریں کھارہے ہیں جبکہ سندھ میں میرٹ کا سرعام قتل کر کے نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں، شہری سندھ کے عوام کرپٹ حکمرانوں کو کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عید کے بعد سندھ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر کے کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top